سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ
حیدرآباد ۔5۔ ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار کل کھمم ضلع کا دورہ کرتے ہوئے بارش اور سیلاب سے تباہی کا جائزہ لیں گے۔ مرکزی وزیر زراعت دونوں تلگو ریاستوں کا دورہ کرتے ہوئے بارش اور سیلاب کے نتیجہ میں فصلوں کو نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ پہلے مرحلہ میں آندھراپردیش کے دورہ کی تکمیل کے بعد کل 6 ستمبر کو کھمم کا دورہ کرتے ہوئے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار کے مطابق صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ دورہ کے بعد عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ شیوراج سنگھ چوہان بھوپال سے آج دوپہر وجئے واڑہ پہنچے اور متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ جمعہ کی شام 4 بجے کوداڑ کا دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ شیوراج سنگھ چوہان کی رپورٹ کی بنیاد پر مرکزی حکومت تلگو ریاستوں کے لئے فنڈس کا اعلان کرے گی۔ 1