مرکزی وزیر سری پد نائیک کورونا پازیٹیو

   

کورونا سے متاثر ہونے والے مودی حکومت کے پانچویں وزیر
نئی دہلی۔ مرکزی وزیر برائے آیوش سری پد نائیک آج طبی جانچ پر کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ اس طرح نریندر مودی حکومت کے وہ پانچویں وزیر ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ مرکزی مملکتی وزیر آیوش نے بتایا کہ وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں چونکہ وہ کورونا کے غیر علامتی مریض ہیں۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کورونا پازیٹیو ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اعضاء معمول کے مطابق کام کررہے ہیں پھر بھی وہ ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ انہوں نے گذشتہ چند دنوں کے دوران اُن کے رابطہ میں آنے والے تمام افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی طبی جانچ کروائیں اور ضروری احتیاطی اقدامات اختیار کریں۔ اس سے قبل وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ مرکزی وزراء دھرمیندر پردھان، ارجن میگھوال اور کیلاش چودھری کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔