مرکزی وزیر شیخاوت کو ڈی لٹ کی اعزازی ڈگری

   

ادے پور: ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کو جناردن رائے نگر راجستھان ودیا پیٹھ یونیورسٹی، ادے پور میں 11 اپریل کو منعقد ہونے والے 20ویں کانووکیشن میں ڈی لِٹ کی ڈگری سے نوازا جائے گا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شیوسنگھ سارنگ دیووت نے بتایا کہ یہ تقریب ڈبوک میں واقع ایگریکلچر کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی، جہاں عوامی شعبوں میں کی گئی اختراعات کے پیش نظر شیخاوت کو یہ اعزاز دیا جائے گا۔