علاج کے بعد امریکہ سے واپسی پر قوم کے نام جیٹلی کا اولین پیغام
نئی دہلی /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس پارٹی پر فرضی مہمات کا آغاز کرنے پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک اور اداروں کو ان منظم تباہ کاروں سے محفوظ رکھا جائے ۔ فیس بُک پر سخت لب و لہجے والا پیغام شائع کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے یاددہانی کی کہ کانگریس زیر قیادت حکومتیں آر بی آئی ، عدلیہ اور سی بی آئی جیسے محکموں میں دخل اندازی کرتی رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان اور اس کے محکموں کے تحفظ کے مفاد میں ہیں کہ انہیں ’’ منظم تباہ کاروں ‘‘ سے بچایا جائے ۔ وہ ہفتہ کے دن امریکہ میں اپنے علاج کے بعد واپس آئے ہوئے ہیں ۔ اپنے پیغام میں جس کا عنوان ’’محکمے حملوں کا نشانہ – تازہ ترین تانا بانا ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ کہا کہ جھوٹ بولنے والے ایک کے بعد دوسرا جھوٹ بولتے چلے جارہے ہیں ۔ وہ مغربی بنگال میں ’’ جمہوریت خطرے میں ‘‘ کے عنوان پر خطاب کر رہے تھے ۔ بی جے پی قائدین اس سرزمین پر اُتر نہیں سکتے ، عام جلسوں کو روکا جارہا ہے ۔ رتھ یاترا کا بھی راستہ روکا گیا ہے ۔ اس کی اجازت نہیں دی گئی ۔ کانگریس پارٹی کئی مسائل پر خود اپنی سابقہ باتوں کی تردید کر رہی ہے ۔ کیرالا میں کیمروں کے سامنے گائے ذبح کی جاتی ہے ۔ لیکن قومی صیانتی قانون مدھیہ پردیش میں گائے ہلاک کرنے والوں کے خلاف عائد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی دو اہم خصوصیات ہیں ۔ وہ بیک وقت کئی قسم کی حکومتوں سے نمٹ سکتے ہیں ۔ آزادی تقریر خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کے زکر پر مگرمچھ کے آنسو بھاتے ہیں اور ہر کوشش کرتے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ کو خاندانی حکومت میں تبدیل کردیں ۔ کانگریس نے حال ہی میں چھتیس گڑھ کے انتخابات میں ماؤسٹوں سے اتحاد کیا ہے ۔ لیکن راہول گاندھی ’’ تکڑے تکڑے ‘‘ گینگ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو یونیرسٹی میں کانگریس شہری نکسلائیٹس کے دفاع میں سب سے آگے تھی ۔ کانگریس اوہام پرست ہیں اور عوام کو بھی سراب دکھایا کرتا ہے ۔