نظام آباد:18؍جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ نظام آباد مسٹر ڈی اروند نے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے نظام آباد پارلیمانی حلقہ میں حالیہ چند دن قبل ہلدی بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس کے لیے فنڈز منظور کرنے کا مطالبہ کیا جس پر نرملا سیتا رامن نے اس خصوص میں مناسب اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔