مرکزی وزیر فینانس نے ڈیجیٹل بجٹ پیش کیا

   

بیشتر ڈیجیٹل امور کے ساتھ بجٹ ڈیجیٹل پر شروع اور ڈیجیٹل پر ختم
حیدرآباد۔یکم۔فروری(سیاست نیوز) مرکزی وزیر فینانس کا بجٹ ڈیجیٹل پر شروع اور ڈیجیٹل پر ختم ہوگیا۔نرملا سیتارمن نے ٹیاب پر ڈیجیٹل بجٹ پیش کیا اور اس بجٹ کے دوران بیشتر ڈیجیٹل امور کا ہی احاطہ کیا گیا ہے اور ڈیجیٹل کو ہر مرض کی دوا کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ وزیر فینانس نے ملک میں پہلی ڈیجیٹل یونیورسٹی کے قیام کے منصوبہ کا اعلان کیااور ساتھ ہی نرملا سیتارمن نے قومی سطح پر اراضیات کے ڈیجیٹل رجسٹریشن کے علاوہ ڈیجیٹل کرنسی کے آغاز کی بات کہی اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے پوسٹ آفس کو بینک کے دائرہ میں لانے اور ڈیجیٹل منتقلی کو یقینی بنانے کا اعلان کیا ۔ اسی طرح انہو ںنے ٹی ڈی ایس میں 1 فیصد ورچوول ڈیجیٹل اثاثہ کی فراہمی کا اعلان کیا ۔5G خدمات کا آغاز بھی ڈیجیٹل دنیا کا ہی حصہ ہے۔ ٹیلی مینٹل ہیلت کے مراکز کا بھی اعلان کیا گیا ہے اور یہ بھی ڈیجیٹل طبی سہولتوں کا ہی حصہ ہے۔انہو ںنے مرکزی وزارتوں میں خدمات انجام دینے والے کنٹراکٹرس کی ادائیگیوں کیلئے ای۔بل نظام متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ اسی طرح کئی امور کو ڈیجیٹل بلکہ ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ ڈیجیٹل کرنسی کی اجرائی اور ڈیجیٹل کرنسی پر 30 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔م