تھرواننتاپورم : مرکزی مملکتی وزیر برائے امورخارجہ بی مرلی دھرن کو آج یہاں ایک خانگی دواخانہ میں شریک کرایا گیا ہے۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ مرلی دھرن بخار میں مبتلا ء ہوئے اور انہیں دو روز ارام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر مختلف تقاریب میں شرکت کے سلسلہ میں پیر سے ریاستی دارالحکومت میں ہیں۔