حیدرآباد 4 فبروری ( سیاست نیوز) بی جے پی سکندرآباد۔ حیدرآباد ملکاجگری پارلیمنٹ الیکشن شکتی کیندرم انچارجس کا 5 جنوری کو ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں پر غور کیا جائیگا ۔ سینئر لیڈر مسٹر رامچندر ریڈی کے بموجب 5 فبروری کا اجلاس ایمپیرئیل گارڈن میں منعقد ہوگا جس سے مرکزی وزیر مسٹر نتن گڈکری خطاب کرینگے ۔ کل کے اجلاس میں نہ صرف پارٹی کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا بلکہ پارٹی کے تشہیری پروگرامس جیسے بائیک ریلیوں ‘ جلسہ عام وغیرہ پر غور کیا جائیگا ۔ اس طرح کے مزید اجلاس ما بعد منعقد ہونگے ۔ پارٹی صدر امیت شاہ بھی ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہ 13 فبروری کو نظام آباد میں ایسے اجلاس سے خطاب کرینگے ۔