مرکزی وزیر نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی، دفتر میں2بار آیا فون، پولیس نے بڑھائی سکیورٹی

   

نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ کل صبح 11:30 بجے ناگپور کے کھاملا علاقے میں واقع نتن گڈکری کے دفتر میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا فون آیا۔ یہ فون کال دو بار کی گئی۔ مرکزی وزیر کے دفتر سے پولس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ ناگپور پولیس پورے معاملے کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔ نتن گڈکری کے دفتر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ نتن گڈکری کے پارلیمانی دفتر کا ان کی رہائش گاہ سے فاصلہ صرف 1 کلومیٹر ہے۔