مرکزی وزیر و صدر تلنگانہ بی جے پی کشن ریڈی گرفتار

   

حیدرآباد۔/13 ستمبر، ( سیاست نیوز) اندرا پارک کے قریب آج رات اس وقت ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی جب مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی صدر جی کشن ریڈی جو بھوک ہڑتال پر تھے کو گرفتار کرلیا گیا۔ کشن ریڈی نے کے سی آر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 24 گھنٹوں کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کی پولیس سے اجازت طلب کی تھی اور آج شام 6 بجے بھوک ہڑتال کا مقررہ وقت ختم ہونے پر بھی کشن ریڈی نے اندرا پارک دھرنا چوک سے جانے سے انکار کردیا جس کے نتیجہ میں سنٹرل زون پولیس نے انہیں اور دیگر بی جے پی قائدین کو زبردستی گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کشن ریڈی کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹرس واقع نامپلی پر چھوڑ دیا جہاں پر کشن ریڈی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔ب