مرکزی وزیر پر ملازم پولیس کا دھمکانے کا الزام

   

بکسر (بہار) ۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ملازم پولیس نے مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے کے خلاف لوک سبھا انتخابی حلقہ کے ایس آئی پولیس کو ایک درخواست پیش کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہیکہ مرکزی وزیر نے ’’جنتادربار‘‘ منعقد کرتے ہوئے پیر کے دن انہیں اپنی تقریر میں برسرعام دھمکیاں دی تھیں۔ اپنی شکایت کے ساتھ اس نے چوبے کے جنتا دربار کی جھلکیاں بھی داخل کی ہیں تاکہ متعلقہ پولیس عہدیدار دھمکی کے بارے میں ثبوت حاصل کرسکیں۔

9 بینکوں کے بند کردینے کی سوشیل میڈیا پر افواہیں:آر بی آئی
ممبئی ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سوشیل میڈیا پر تیزی سے پھیل جانے والی 9 بینکوں کے بند کردینے کی افواہوں کی مذمت کرتے ہوئے آر بی آئی نے کہا کہ یہ بے بنیاد اطلاع ہے اور عوام سے ان پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی۔