نئی دہلی : مرکزی مملکتی وزیر صحت اشونی کمار چوبے کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا۔ وہ گھر پر قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ اُنھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ کورونا سے متاثر ہیں۔ اُن کے ابتدائی علامتوں کے بعد ٹسٹ کرایا گیا تو پازیٹیو پایا گیا۔ اُنھوں نے ان سے ملاقات کرنے والے ہر ایک شخص سے کہا ہے کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹسٹ کروالیں۔ وہ کچھ دن سے بے چینی محسوس کررہے تھے۔ ان کے اندر کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے لگی تھیں جس کے بعد ٹسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی۔میری صحت بہتر ہے۔