مرکزی وزیر کرن رجیجوسڑک حادثہ میں بال بال بچ گئے

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو آج حادثے میں بال بال بچ گئے۔ رامبن ضلع میں جموں ۔ سری نگر ہائی وے پر سفر کے دوران ایک ٹرک نے ان کی کار کو ٹکر دے دی۔ حادثہ میں کرن رجیجو کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔جموں سے سری نگر جاتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رجیجو کی گاڑی کو معمولی حادثہ پیش آیا۔ کرن رجیجو کو بحفاظت ان کی منزل پر پہنچا دیا گیا۔