مرکزی وزیر کشن ریڈی کا دورہ سی آر پی ایف کیمپ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی مملکتی وزیر داخلہ و رکن پارلیمان سکندرآباد جی کشن ریڈی نے سی آر پی ایف کیمپ پہنچ کر کیمپس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی کے دوران جان قربان کرنے والے سپاہیوں کو خراج بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سی آر پی ایس ایف کیمپس میں شجرکاری بھی انجام دی ۔ اس موقع پر سی آر پی ایف کیمپ میں سی آر پی ایف جوانوں کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ کشن ریڈی نے کیمپ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سنٹرل ریزرو احاطے میں شجرکاری میں بھی حصہ لیا ۔ ان کے ساتھ حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار و دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے ۔۔