حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز ) ملک میں کورونا کیسس میں اضافہ جاری ہے اسی طرح اہم قائدین کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ مرکزی وزیر سیاحت و کلچر کی کشن ریڈی کورونا سے متاثر ہوگئے۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر اس کی اطلاع دی اور کہا کہ ابتدائی علامات کے بعد ٹسٹ کرایا گیا جو پازیٹیو نکلا۔ انہوں نے کہا کہ ہوم کورنٹائن میں وہ اپنا علاج کرا رہے ہیں۔ کشن ریڈی نے حالیہ دنوں میں ملاقات کرنے والے افراد کو مشورہ دیا کہ وہ ٹسٹ کرائیں۔ واضح رہے کہ کشن ریڈی نے برہما کماری تنظیم کے پروگرام میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ آن لائن شرکت کی۔ ر