حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) مرکزی وزیر کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی نے آج صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدرجمہوریہ جگدیش دھنکر سے خیرسگالی ملاقات کی۔ کشن ریڈی نے کل اپنی وزارت کی ذمہ داری سنبھالی۔ ملاقات کے موقع پر مملکتی وزیر کوئلہ و کانکنی ستیش چندر دوبے موجود تھے۔ صدرجمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ نے کشن ریڈی اور ستیش چندر دوبے کو وزارت میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور بہتر کارکردگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اِسی دوران تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی قائدین نے نئی دہلی پہونچ کر مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے کمار سے ملاقات کی۔ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے فلور لیڈر مہیشور ریڈی کے علاوہ رام چندر راؤ ایڈوکیٹ اور سابق رکن اسمبلی ایم وی ایس پربھاکر نے بنڈی سنجے سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ 1