حیدرآباد۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے ریاست میں تمام سیلاب متاثرین کو امداد نہیں پہونچائی ہے ۔ سکھ ولیج ہاکی گراونڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کی 10 ہزار روپئے کی امداد کو ریاستی وزیر کے ٹی آر کے حامیوں نے ہڑپ کرلیا ہے ۔ حقیقی عوام اس امداد سے محروم ہی رہ گئے ہیں۔