مرکزی وزیر گڈکری قومی ترانہ کے دوران بیٹھ گئے

   

شولا پور؍ ناگپور ۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) نتن گڈکری کی صحت بگڑنے کے تازہ واقعہ میں آج مرکزی وزیر کو مہاراشٹرا کے شولاپور میں سرکاری تقریب کے دوران بیٹھنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ان کے مددگار نے بتایا کہ وہ نقاہت محسوس کررہے تھے۔ ایک یونیورسٹی کے ایونٹ میں گڈکری اعزازی مہمان تھے اور قومی ترانہ بجایا جارہا تھا کہ وہ بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔