مرکزی وزیر گڈکری کا کانگریس کےلیے اظہارِ ہمدردی ،بولے- جمہوریت کے لیے کانگریس کامضبوط ہوناضروری،پارٹی کے ناراض لیڈران نظریہ سے سمجھوتہ نہ کریں

,

   

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کی طرف سے ملک کی سب سے قدیم سیاسی جماعت کانگریس کے لیے کیے گئے حالیہ تبصرے خبروں میں ہیں۔ کانگریس کے لیے ہمدردی اور حوصلہ گڈکری کے الفاظ میں نظر آتا ہے، جن کی شبیہ ایک مضبوط بی جے پی لیڈر کی ہے۔ ایک پروگرام میں نتین گڈکری نے کہا کہ جمہوریت کے لیے مضبوط کانگریس کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ یہ ان کی خواہش ہے کہ لگاتار انتخابات میں شکست کھانے والی کانگریس دوبارہ مضبوط ہو اور پارٹی لیڈران مایوسی میں پارٹی کو نہ چھوڑیں۔ گڈکری نے یہ بھی کہاہے کہ کمزور کانگریس کا مطلب ہے کہ علاقائی پارٹیاں اہم اپوزیشن پارٹی کی جگہ لے رہی ہیں، جو کہ اچھی علامت نہیں ہے۔ہفتہ کو لوک مت جرنلزم ایوارڈ پروگرام میں مرکزی وزیرنے کہاہے کہ جمہوریت دوپہیوں پرچلتی ہے۔ حکمران نظام اور اپوزیشن کے ساتھ۔ ایک مضبوط اپوزیشن جمہوریت کی ضرورت ہے، اس لیے میری خواہش ہے کہ کانگریس مضبوط ہو۔