مرکزی وزیر ہرش وردھن کے انتخاب کو چیلنج ، ہائیکورٹ کی وضاحت طلبی

   

نئی دہلی ۔ 11جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حلقہ چاندنی چوک سے منتخبہ ممبر آف پارلیمنٹ اور موجودہ مرکزی وزیر ہرش وردھن سے دہلی ہائیکورٹ نے ان کی انتخابی چیلنج عرضی کی وصولی کے بعد ان سے جواب طلب کیا ہے ۔ حلقہ کے ایک ووٹر ارون کمار نے عدالت میں درخواست دی کہ ہرش وردھن اپنی بیوی کی جانب سے خریدی گئی بلڈنگ کو راز میں رکھا اور ان کی رشوت ستانی میں ملوث رہنے پر ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے ۔اس درخواست کی وصولی پر جسٹس نوین چاؤلہ نے مرکزی وزیر صحت اور فیملی بہبود ہرش وردھن سے اس بارے میں جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت 24ستمبر کو مقرر کی ہے ۔