مرکزی و ریاستی حکومتیں ہر محاذ پر بری طرح ناکام

   

ظہیرآباد میں کانگریس کی ڈیجیٹل ممبر شپ ٹریننگ کلاسس کا افتتاح، ڈاکٹر گیتاریڈی کا خطاب

ظہیرآباد۔ سابق وزیر و کارگذار صدر تلنگانہ پردیش کانگریس ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے یہاں ایس وی آر فنکشن ہال میں منعقدہ کانگریس ڈیجیٹل ممبر شپ ٹریننگ کلاسس کا رسم افتتاح انجام دینے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومتوں پر تمام محاذوں پر بری طرح ناکام ہو جانے کا الزام عائد کیا اور کانگریس قائدین پر زور دیا کہ وہ دونوں حکومتوں کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے یاد دلیا کہ کانگریس کے دور حکمرانی میں سماج کے تمام طبقات سے یکساں انصاف کیا گیا جب کہ موجودہ دونوں حکومتوں میں عوام خاص کر محنت کش طبقات اور کسان مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کانگریس ہی عوام کو بہتر حکمرانی فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ سخت محنت و جستجو کے ساتھ کام کریں اور وہ ہمیشہ عوام کے درمیان جاکر انہیں درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کریں اور یہ کہ کانگریس ہی وہ واحد پارٹی ہے جو اپنے کارکنوں کا ہر طرح کا خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ملک میں کانگریس ہی ایک ایسی جماعت ہے جو سماج کے تمام طبقات کے لئے قابل قبول ہے۔ انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ عوام کو پارٹی سے جوڑنے کے کام میں کمربستہ ہو جائیں۔ اس موقع پر آئی ٹی سیل چیرمین مدن موہن، ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری کشن، صدر ظہیرآباد منڈل پریشد این گریدھر ریڈی، صدر مگڑم پلی منڈل پریشد پرینکا گنڈے ریڈی، صدر کوہیر منڈل پریشد مادھوی، نائب صدر کوہیر منڈل پریشد محمد شاکر علی، منڈل پارٹی صدور پی نرسمہا ریڈی، ہنمنت راؤ پاٹل، محمد مقصود علی، بی سرینواس ریڈی، رام لنگا ریڈی، کنڈیم نرسملو اور دوسرے موجود تھے۔