مرکزی ٹیم کا ہمایوںنگر کنٹینمنٹ علاقوں کا دورہ

   

بنیادی سہولتوں کا جائزہ، سروجنی ہاسپٹل کے کورنٹائن سنٹر کا معائنہ
حیدرآباد ۔27 ۔ اپریل(سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد حدود میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کے اقدامات کا جائزہ لینے پہنچیں مرکزی ٹیم نے آج خیریت آباد زون کا دورہ کیا۔ انہوں نے کنٹینمنٹ علاقوں میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ہمایوں نگر کنٹینمنٹ زون کا دورہ کرتے ہوئے مرکزی ٹیم نے شوگر ، بی پی اور دیگر امراض کے شکار افراد کے لئے طبی عملہ کی خدمات کے علاوہ روزانہ گھر گھر ہیلت سروے میں مشغور عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی ۔ کنٹینمنٹ زون میں عوام کو تمام ضروری اشیاء گھروں تک فراہم کی جارہی ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے مرکزی ٹیم کو تفصیلات سے واقف کرایا ۔ مرکزی ٹیم نے سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل میں قائم کردہ کورنٹائن سنٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کورنٹائن میں موجود افراد کو دی جارہی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ مرکزی ٹیم نے سنٹرل ڈرگ اسٹور کا بھی معائنہ کیا۔ اضلاع کو ادویات کی سربراہی کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ انہوں نے لاک ڈاون کے دوران ادویات اور دیگر اش یاء کی سربراہی کے سلسلہ میں ٹرانسپورٹ سسٹم سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ڈاکٹرس کو فراہم کی جانے والی سیفٹی کٹس کے علاوہ مریضوں کیلئے بیڈ شیٹ ، توال اور ماسک کی سربراہی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینمنٹ علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی سربراہی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی ٹیم میں ڈاکٹر چندر شیکھر کے علاوہ نیشنل نیوٹریشن کارپوریشن کے ڈائرکٹرس ڈاکٹر ہیما لتا ، ایس ایس ٹھاکر اور پروفیسر شیکھر چتورویدی شامل