مرکزی ٹیم کی کورونا کے کیسیز میں اضافہ کا پتہ لگانے تریپورہ آمد

   

اگرتلا 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے تریپورہ کے ڈھلائی ضلع میں پچھلے ایک ہفتے میں خصوصی علاقے میں بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) میں وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے شمال مشرقی اندرا گاندھی ریجنل ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنس سینٹر (این ای آئی جی آر آئی ایچ ایم ایس) شیلونگ کے کمیونٹی میڈیسن کے شعبہ سے پروفیسر جی کے میدھی کی سربراہی میں تین ممبروں پر مشتمل ایک ماہر ٹیم بھیجی گئی ہے ۔یہ ٹیم جمعرات کو یہاں پہنچی اور تریپورہ میں قیام کے دوران کوویڈ 19 کے انتظام میں محکمہ صحت کی مدد کرے گی۔حکومت کے ترجمان رتن لال ناتھ نے آج یہاں بتایا کہ مرکزی ٹیم کی دہلی میں سنٹرل مانیٹرنگ اتھارٹی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ ہونے والی ہے ، جو بعد میں ریاست کی کوویڈ انتظامیہ کی ٹیم سے اس پر تبادلہ خیال کرے گی۔یہ ٹیم کورونا سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد ریاستی محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔