مرکزی ٹیکس میں 7 ریاستوں کی 60 فیصد حصہ داری

   

اترپردیش کو 18 فیصد، بہار کو 10 فیصدحصہ ، آندھرا کا 9 واں تلنگانہ کا 15 واں مقام
حیدرآباد ۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) مرکزی ٹیکس میں 60 فیصد حصہ 7 بڑی ریاستوں کو جارہا ہے۔ اس میں سب سے بڑا 18 فیصد اترپردیش 10 فیصد بہار کو پہنچ رہا ہے۔ پہلے تین مقامات پر رہنے والے اترپردیش، بہار اور مدھیہ پردیش کو 36 فیصد مرکزی ٹیکس پہنچ رہا ہے۔ مغربی بنگال، مہاراشٹرا، راجستھان اور اوڈیشہ کے ساتھ پہلے 7 مقامات پر موجود ریاستوں کو 7,75,242.02 کروڑ روپئے کا ٹیکس میں حصہ داری مل رہی ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے دوران مرکزی مملکتی وزیرفینانس سنجے چودھری نے جواب دیتے ہوئے یہ بات بتائی ہے۔ 10 مراچ 2024-25ء تک ملک کے 28 ریاستوں میں مرکزی حکومت نے ٹیکس حصہ کے طور پر 12,86,885.44 کروڑ روپئے روانہ کیا ہے جن میں 60 فیصد ٹیکس 7 ریاستوں کو ملا ماباقی 21 ریاستوں کو 40 فیصد مرکزی ٹیکس ملا ہے۔ جنوب کی ریاستوں آندھراپردیش، تلنگانہ، ٹاملناڈو، کرناٹک اور کیرالا کو 2,03,327.38 کروڑ (15.79فیصد) حاصل ہوئے ہیں۔ اترپردیش کو مرکز سے جو ٹیکس وصول ہوا ہے وہ ان پانچ ریاستوں کو حاصل ہوئے (11.92 فیصد) 27,527.24 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ مرکز کی طرف سے جاری کردہ یہ اعدادوشمار ایک ایسے وقت میں اہمیت کا حامل بن گئی جب جنوبی ہند ریاستوں کے چیف منسٹرس کی جانب سے ہر معاملے میں نظرانداز کرنے کا مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا جارہا ہے۔2