مرکزی کابینہ میں ردوبدل: رجیجو سے چھینا گیا وزارت قانون کا قلمدان، ارجن میگھوال کو سونپی گئی ذمہ داری

   

نئی دہلی:مودی حکومت میں مختلف قلمدانوں کی ذمہ داری سنبھال چکے کرن رجیجو سے وزارت قانون کا قلمدان چھین لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وزارت کی ذمہ داری اب ارجن رام میگھوال کو سونپی گئی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارش پر صدر دروپدی مرمو نے کابینہ میں ردوبدل کو منظوری دی ہے۔ کرن رجیجو کو وزارت قانون کی جگہ ارتھ سائنسز کی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جبکہ ارجن میگھوال کو ان کے موجودہ قلمدان کے علاوہ قانون اور انصاف کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر آزادانہ چارج سونپا گیا ہے۔رجیجو اروناچل مغربی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ رجیجو نے 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ بنایا گیا تھا۔ جبکہ مودی حکومت کے دوسرے دور میں یعنی 2019 میں انہیں وزیر کھیل (آزادانہ چارج) مقرر کیا گیا۔