مرکزی کابینہ نے وشوکرما اسکیم کو منظوری دی

   

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے شہری اور دیہی علاقوں میں روایتی کارکنوں کو ہنر مندی کے فروغ اور مالی مدد کیلئے 13,000 کروڑ روپے کی وشوکرما اسکیم کو منظوری دیدی ہے۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینی اجلاس میں تجویز کو منظوری دی گئی۔مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ دیہی علاقوں میں کام کرنے والے مزدوروں، کاریگروں اور کاریگروں کی ہنر مندی کو فروغ وشوکرما یوجنا کے تحت دیا جائے گا۔ اس اسکیم میں پورے ملک سے 30 لاکھ کارکنوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ایک کنبہ میں سے صرف ایک شخص کا انتخاب کیا جائے گا۔ منتخب کارکنوں کو جدید ہنر اور جدید ترین ہنر کی تربیت دی جائے گی۔ تربیت کے دوران ہر کارکن کو 500 روپے وظیفہ بھی ملے گا۔