مرکزی کابینہ کا آج ہوگا ایک اہم اجلاس، کئے جائیں گے کئی اہم فیصلے

,

   

مرکزی کابینہ کا آج ہوگا ایک اہم اجلاس، کئے جائیں گے کئی اہم فیصلے

نئی دہلی: مرکزی کابینہ کاآج ایک اہم اجلاس ہوگا اور اس کے کچھ اہم فیصلے کیے جانے کی امید ہے۔

یہ اجلاس یہاں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوگا۔

مرکزی کابینہ کی آخری ملاقات 8 جولائی کو ہوئی تھی۔

پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا

گذشتہ اجلاس میں کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا میں مزید پانچ ماہ کی توسیع کی منظوری دی جس کے تحت 81 کروڑ افراد میں 203 لاکھ ٹن اناج تقسیم کیے جائیں گے۔

اس نے پردھان منتری آواس یوجنا – اربن (پی ایم اے وائی-یو) کے تحت ایک سب سکیم کے طور پر شہری تارکین وطن یا غریبوں کے لئے سستی رینٹل ہاؤسنگ کمپلیکس (اے ایچ آر سی) کی ترقی کو بھی منظوری دی۔

ای پی ایف

دوسرے فیصلوں میں اس نے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کے شراکت میں جون سے اگست 2020 تک مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی۔