ملک کے 10 ریاستوں میں 12 اسمارٹ سنٹرس ، آندھرا پردیش کو 2 پراجکٹس منظور
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : مرکزی کابینہ نے اہم فیصلے کرتے ہوئے ملک میں 12 نئے اسمارٹ سٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ کے ظہیر آباد میں 3245 ایکر اراضی پر انڈسٹریل کاریڈور قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ بعد ازاں مرکزی وزیر اشوینی ویشوی نے کابینہ کے فیصلے سے واقف کرایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی کابینہ نے ملک میں 12 گرین فیلڈ اسمارٹ سٹیز قائم کرنے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے ۔ جس کے لیے 28,602 کروڑ روروپئے مختص کئے ہیں ۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کے کوپرتی میں 2596 ایکر اور ضلع کرنول کے اورواکلا میں 2621 ایکر اراضی پر انڈسٹریل کاریڈورس قائم کرنے کو ہری جھنڈی دیکھائی گئی ہے ۔ اس طرح تلنگانہ کے ظہیر آباد میں 3245 ایکر اراضی پر انڈسٹریل کاریڈور قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ اسمارٹ سٹی پراجکٹ سے راست طور پر 10 لاکھ اور بلواسطہ طور پر 30 لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے 10 ریاستوں میں 12 اسمارٹ سٹیز قائم کئے جارہے ہیں ۔ نیشنل انڈسٹریل کاریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تیار کردہ تجویز کو مرکزی کابینہ نے منظوری دی ہے ۔ انڈسٹریل اسمارٹ سٹیز اترکھنڈ کے کھرپیا ، پنجاب کے راجپورا ، پٹیالہ ، مہاراشٹرا کے ڈشو ، کیرالا کے پالکڈ ، اترپردیش کے آگرہ ، پریاگ راج بہار کے گایا ، راجستھان کے جودھپور میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔ 2