چیف سکریٹری سومیش کمار نے تفصیلات سے واقف کرایا
حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار نے کہا کہ لاک ڈائون کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر تلنگانہ حکومت سختی سے عمل کررہی ہے۔ مرکزی کابینی سکریٹری راجیو گوبا نے آج مختلف ریاستوں کے چیف سکریٹریز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور لاک ڈائون کے دوران مرکز کے رہنمایانہ خطوط کی وضاحت کی۔ چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار نے حکومت کے اقدامات اور لاک ڈائون پر سختی سے عمل آوری کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے جاری کردہ نئے قواعد و شرائط 20 اپریل کے بعد لاگو ہوں گے۔ مرکزی سکریٹری نے تلنگانہ حکومت کے اقدمات کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ سومیش کمار نے بتایا کہ لاک ڈائون اور دیگر پابندیوں پر سختی سے عمل کررہی ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی اور دیگر عہدیدار ویڈیو کانفرنس میں شریک تھے۔