درآباد۔/22 ڈسمبر،( سیاست نیوز) ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم ( آئی پی ایس) نے بتایا کہ وزارت اقلیتی اُمور حکومت ہند کی جانب سے تعلیمی سال برائے 2021-22 کیلئے اقلیتی طلبہ کو پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپس کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 31 ڈسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس کی نئی درخواستوں اور تجدیدی درخواستوں کے آن لائن ادخال کی تاریخ میں توسیع سے اقلیتی طلبہ کو استفادہ کرنا چاہیئے۔ درخواستوں کی جانچ کا کام 15 جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا اور وزارت کی سطح پر 31 جنوری تک درخواستوں کی منظوری عمل میں آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پری میٹرک اسکالر شپ کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ر