مرکز ، دیوالیہ کے دہانے پر کھڑا ہے یشونت سنہا کا انتباہ

   

احمدآباد۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق بی جے پی لیڈر یشونت سنہا نے آج کہا کہ مرکزی حکومت معاشی ابتری کے باعث دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی شعبوں میں طلب ختم ہوجانے کے سبب اپنے بدترین بحران سے گزر رہی ہے۔ سنہا سی اے اے اور این پی آر کے خلاف یہاں گاندھی شانتی یاترا کے موقع پر بات کررہے تھے۔ انہوں نے ارادہ کیا کہ نیا قانون شہریت نریندر مودی حکومت کی چال ہے کہ معیشت کی ناکامی جیسے اہم مسائل سے عوام کی توجہ ہٹا دی جائے۔ اس حکومت نے معیشت سے متعلق مسائل نظرانداز کئے اور ایسا باور کرایا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ اس ضمن میں اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا رہا۔