مرکز اور بی جے پی تشدد بھڑکارہے ہیں : ممتا بنرجی

   

کولکتہ ۔ 10 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا کہ حکمراں جماعت بی جے پی کے کارکن اور مرکزی حکومت اس ریاست میں تشدد بھڑکانے کی کوشش اور ان ( ممتا بنرجی) کی حکومت کی معزولی کی سازش کررہی ہیں۔ ممتا نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی ان ( ممتا بنرجی) کی آواز کچلنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ سارے ملک میں ان ( بی جے پی ) کے خلاف احتجاج کرنے والی وہ ہی واحد لیڈر ہیں۔ بنرجی نے سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ (بی جے پی ) مختلف ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیانٹورکس کے ذریعہ جھوٹی خبریں پھیلانے کیلئے کروڑہا کروڑہا روپئے کی دولت صرف کررہی ہے ‘‘۔