مرکز اور دہلی حکومت خواتین کی حفاظت پر غیرسنجیدہ :کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اوردہلی کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت پر خواتین کے تحفظ پر سنجیدہ نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے دہلی کی متاثرہ لڑکی کو فوری انصاف دلانے کیلئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔کانگریس کی ترجمان الکا لامبا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں خواتین کے خلاف اکثر جرائم کے واقعات ہو رہے ہیں، لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکز اور اے اے پی کی قیادت والی دہلی حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں خواتین کے خلاف مظالم کے واقعات آئے روز ہو رہے ہیں۔ گجرات اور تمل ناڈو کیڈر کے وہ پولیس افسران جنہیں قومی راجدھانی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے ، انہیں دہلی پولیس کا سربراہ بنایا جا رہا ہے ۔ 12 کلومیٹر تک گھسیٹنے والی لڑکی کو تین ماہ میں انصاف فراہم کیا جانا چاہئے ۔