مرکز تمام ریاستوں سے بہتر روابط کا خواہاں: امیت شاہ

,

   

رائے پور۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت تمام ریاستی حکومتوں سے بہتر روابط رکھنا چاہتی ہے ۔ چھتیس گڑھ میں سنٹرل زونل کونسل (CZC) کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ۔ امیت شاہ نے سنٹرل زونل کونسل کے 22ویں اجلاس کی صدارت کی جو مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان مختلف اُمور پر اپنے خیالات / مشورے اور تجاویز کے تبادلہ کیلئے اہم رول ادا کرنے والا فورم ہے جن میں سیکورٹی اور انفراسٹرکچر جیسے اہم اُمور بھی شامل ہیں ۔ اس اجلاس کا انعقاد نوا رائے پور میں کیا گیا تھا ۔ اپنے خطاب کے دوران امیت شاہ نے کہاکہ مرکزی حکومت تمام ریاستی حکومتوں سے بہتر روابط اور باہمیت عاون کی خواہاں ہے اور اس کیلئے ریاستی حکومتوں کو کسی بھی محاذ پر اگر مرکز کی مدد درکار ہو تو مرکزی حکومت ہر ممکنہ تعاون کرے گی۔