بہار ، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کا دوسرا ، تیسرا اور چوتھا نمبر
نئی دہلی : /28 اکٹوبر (ایجنسیز) مرکزی حکومت نے اکٹوبر 2025 ء کی بابت ریاستی حکومتوں کو مجموعی طور پر 1,01,603 کروڑ روپئے کی ٹیکس آمدنی منتقل کی ہے ۔ اس رقم میں سب سے بڑا حصہ اترپردیش کو 18,227 کرو ڑ روپئے کے طور پر ملا ہے ۔ بہار کو 10,219 کروڑ ، مدھیہ پردیش کو 7,976 کرو ڑ اور مغربی بنگال کو 7,644 کروڑ روپئے کے ساتھ اس معاملہ میں دوسرا ، تیسرا اور چوتھا مقام حاصل ہوا ہے ۔ مرکز نے راجستھان کو 6,123 کروڑ ، اڈیشہ کو 4,601 کروڑ اور ٹاملناڈو کو 4,144 کروڑ روپئے ماہ اکٹوبر کیلئے ٹیکس آمدنی کے طور پر منتقل کئے ہیں ۔ ان کے بعد جنوبی ریاستوں کا نمبر آیا ہے ۔ آندھراپردیش کو 4,112 کروڑ اور کرناٹک کو 3,705 کروڑ روپئے منتقل کئے گئے ہیں ۔ گجرات کو 3,534 کرو ڑ ، چھتیس گڑھ کو 3,462 کروڑ ، جھارکھنڈ کو 3,360 کرو ڑ، آسام کو 3,178 کروڑ ، تلنگانہ کو 2,136 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں ۔ سب سے کم 392کروڑگوا کوحاصل ہوئے ۔
