مرکز سے تلنگانہ کو جی ایس ٹی کے تحت 268 کروڑ کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی کے تحت ریاست تلنگانہ کو 268 کروڑ روپئے جاری کی ہے ۔ مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو جی ایس ٹی کے تحت دوسرے مرحلے کے فنڈس جاری کئے ہیں ۔ پہلے مرحلے کے طور پر 17 فروری کو ملک کے تمام ریاستوں کیلئے 19,950 کروڑ روپئے جاری کئے تھے ۔ دوسرے مرحلے کے تحت 14,103 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ان دو مرحلوں کے تحت جملہ 34,000 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں ۔ دونوں مرحلوں میں ریاست کو 268 کروڑ روپئے جاری ہوئے ہیں ۔۔