حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): مرکزی حکومت نے حالیہ دنوں میں کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کرنے کی وجہ سے اب ریاست تلنگانہ کو مرکزی مدد کے تحت ملنے والی رقومات میں 1400 کروڑ روپئے کم ملیں گے ۔ اس کی تفصیلات تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر نے بتائی ۔ کے سی آر اسمبلی میں بل پر بحث کے دوران یہ کہا کہ ٹیکس میں تخفیف کی وجہ سے مرکز سے اب تلنگانہ کو 1400 کروڑ روپئے کم ملیں گے ۔ یاد رہے کہ مرکز نے پہلے ہی سنٹرل ٹیکس میں 840 کروڑ کی تخفیف کردی ہے ۔۔