مرکز میں مسلح افواج کی 84,000 جائیدادیں مخلوعہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکز میں مسلح افواج کے محکمہ میں جملہ 9 لاکھ 99 ہزار 795 مخلوعہ جائیدادوں میں سے 84 ہزار جائیدادیں ابھی تک خالی ہیں، انہیں پر کرنے کیلئے عاجلانہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سنٹرل آرمڈ فورسیس میں سنٹرل ریزرو پولیس فورسیس، بارڈر سکیورٹی فورس، سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس ، بارڈر سکیورٹی فورسیس، فورسیس ساشٹراسیما بل، انڈو ۔ تبتن بارڈر فورس اور آسام رائفل کی جائیدادیں ان میں شامل ہیں۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ مخلوعہ جائیدادوں میں مذکورہ فورسیس کے ارکان کے حسن خدمت پر سبکدوشی، رضاکارانہ سبکدوشی اور اموات کے سبب مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بتایا گیا کہ ’’ہر سال مختلف درجوں اور عہدوں کی جائیدادوں میں 10% اضافہ ہورہا ہے۔