پٹنہ : بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو نے آج کہا کہ بی جے پی نے مرکزی بجٹ 2023-24 ء کے ذریعہ بہار کے عوام کو پھر ایک بار دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس میں چھوٹ کوئی بڑی بات نہیں بلکہ عام لوگوں کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔ 2014 ء میں برسراقتدار آنے کے بعد سے مودی حکومت نے کسانوں سے کئی وعدے کئے جو کبھی پورے نہ ہوئے ۔