پہلے اور دوسرے مرحلے کی گزٹ اجرائی میں چار ماہ کی تاخیر ، اعتراضات کے لیے 21 دن کا وقت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سنٹرل روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے ریجنل رنگ روڈ کے شمالی حصے میں اراضی کے حصول کے لیے مزید چار کیپٹل ’ اے ‘ گزٹ کی اجرائی عمل میں لائی ۔ مرکز نے بالآخر سنگاریڈی آر ڈی او کے حدود میں 195 ہیکڑس بھونگیر آر ڈی او کے حدود میں 199 ہیکڑس ، گجویل آر ڈی او کے حدود میں 389 ہیکڑس ، 6 نرساپور آر ڈی او کے حدود میں 303 ہیکڑس حصول اراضی کے لیے ’ کیپٹل اے ‘ گزٹ جاری کیا ہے ۔ توپران آر ڈی او کے حدود میں کیپٹل ’ اے ‘ گزٹ کی اجرائی باقی ہے ۔ جاریہ سال مرکز کی جانب سے اپریل کے تیسرے ہفتہ میں چوٹ اپل ، یادری بھونگیر ایڈیشنل کلکٹر نے جوگی پیٹ ، اندول آر ڈی او کے حدود میں حصول اراضی کے لیے گزٹ کی اجرائی عمل میں لائی تھی ماباقی گزٹس کی اجرائی میں چار ماہ کی تاخیر ہوئی ہے ۔ ہر طرف سے تنقیدوں کے بعد مرکزی حکومت نے تازہ گزٹ کی اجرائی عمل میں لائی ہے ۔ دراصل شمالی حصہ میں حصول اراضی کے لیے 8 یونٹس قائم کئے گئے ہیں ۔ تاحال دو مرحلوں میں 7 یونٹس کے لیے گزٹ جاری کیا گیا ہے ۔ گزٹ کی اجرائی کے دن سے 21 دنوں تک اعتراضات قبول کئے جائیں گے ۔۔ ن