نئی دہلی: مرکز نے 6 ہزار کروڑ روپئے قرض لیکر 16 ریاستوں اور 2 مرکزی علاقوں کو جی ایس ٹی معاوضہ میں کمی کی پہلی قسط کے طور پر منتقل کردیئے ہیں۔ وزارت فینانس نے آج کہا کہ ان ریاستوں و علاقوں میں مہاراشٹرا، گجرات ، بہار، آسام ، دہلی اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔ 5 ریاستیں ایسی ہیں جنہیں جی ایس ٹی معاوضہ کی رقم باقی نہیں تھی۔ گذشتہ ہفتے مرکز نے اپوزیشن کی حکمرانی والی ریاستوں کے اس مطالبہ کو قبول کرلیا تھا کہ قرض لیکر جی ایس ٹی معاوضہ میں کمی پوری کی جائے۔ وزارت نے کہا کہ مرکز مارکٹ سے قرض لیکر ریاستوں کو واجبی الادا 1.1 لاکھ کروڑ روپئے کا جی ایس ٹی معاوضہ ادا کرے گا اور پھر ریاستی حکومتوں کو قرضے دلانے میں ضامن کا رول بھی ادا کرے گا۔
