مرکز کا بجٹ اطمینان بخش، ایم سریش

   

نرمل ۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل کے سینئر و مشہور انکم ٹیکس کنسلٹنٹ وکیل ایم سریش نے آج پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے نرملا سیتارامن کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے لئے یہ بجٹ اطمینان بخش ہے۔ بالخصوص سرکاری ملازمین کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ ملازمین کو سالانہ 75 ہزار روپے کی کٹوتی کی گئی جبکہ یہ پچاس ہزار تک ہی مختص تھا۔ اسکل ڈیولپمنٹ کے لئے فنڈس مختص کرنے سے بھی عوام کو فائدہ ہوگا۔ کم آمدنی والے گروپوں کو اس بجٹ سے فائدہ ہوگا۔ مجموعی طور پر یہ بجٹ نہ ہی زیادہ فائدہ ہے نہ ہی کوئی نقصان ہے۔