مرکز کا جی ایس ٹی معاوضہ، تلنگانہ کیلئے 1940.95 کروڑ اور اے پی کیلئے 2222.71کروڑ جاری

   


حیدرآباد: مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستوں کیلئے جی ایس ٹی معاوضہ جاری کردیاگیا۔اس خصوص میں ہفتہ کو احکام جاری کئے گئے ۔تلنگانہ کو 1940.95 کروڑروپئے اور ایک پڑوسی تلگوریاست آندھراپردیش کیلئے 2222.71کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔مرکز نے تاحال جی ایس ٹی معاوضہ کے طورپر ریاستوں کو ایک لاکھ کروڑ روپئے جاری کئے ۔مرکز کا کہنا ہے کہ ریاستوں نے تقریباً 91 فیصد خسارہ کی تکمیل کردی ہے۔ مرکز نے تاحال ریاستوں کے لئے 91,460.34 کروڑروپئے اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کیلئے 8539.66کروڑ روپئے کی رقم جاری کردی ہے ۔