مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف 8 تا 16 نومبر کانگریس کا ملک گیر احتجاج

,

   

ہر ضلع کیلئے سینئر قائدین انچارج مقرر، حیدرآباد میں احتجاجی مارچ کا منصوبہ
حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف 8 تا 16 نومبر ملک گیر سطح کے احتجاج کے سلسلہ میں تلنگانہ میں بھی پارٹی قائدین کے ناموں کو قطعیت دی ہے۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ ڈاکٹر آر سی کنٹیا نے مختلف مرحلوں میں احتجاجی پروگرام کی قیادت کے لئے 32 اضلاع کے لئے انچارج عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اے آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں بی جے پی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کو عوام میں بے نقاب کیا جائے گا۔ سینئر قائدین کو اضلاع کی ذمہ داری دی گئی ہے جہاں وہ احتجاجی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ 6 نومبر کو مرکز کی ناکام معاشی پالیسیوں کو اُجاگر کرنے کے لئے ہر ضلع میں پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ 8 نومبر کو ضلع ہیڈکوارٹرس پر احتجاجی پروگرام منظم کئے جائیں گے۔ 16 نومبر کو حیدرآباد میں مرکزی سطح پر احتجاجی مارچ منظم کیا جائے گا۔

32 اضلاع میں جن قائدین کو ذمہ داری دی گئی اُن میں کے جانا ریڈی، بھٹی وکرامارکا اور ایم ششی دھر ریڈی (حیدرآباد)، وی ہنمنت راؤ (کھمم)، ایم کودنڈا ریڈی (کتہ گوڑم)، کونڈہ مرلی (بھوپال پلی)، شریمتی ڈی سیتااکا (ملوگ)، پنالہ لکشمیا (ورنگل)، ٹی بلرام نائک (محبوب آباد)، ڈی مہیش کمار گوڑ (جنگاؤں)، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی (بھونگیر)، اے چندرشیکھر (نلگنڈہ)، آر دامودھر ریڈی (سوریہ پیٹ)، ایس اے سمپت کمار (گدوال)، این جناردھن ریڈی (نارائن پیٹ)، ڈاکٹر جی چناریڈی (ونپرتی)، ڈاکٹر ملو روی (ناگر کرنول)، سی ایچ ومشی چند ریڈی (محبوب نگر)، ڈاکٹر جے گیتاریڈی (ملکاجگری)، جی پرساد کمار (وقارآباد)، کونڈہ ویشویشور ریڈی (رنگاریڈی)، جے کسم کمار (سدی پیٹ)، دامودھر راج نرسمہا (میدک)، ٹی جے پرکاش ریڈی (سنگاریڈی)، کے مہندر ریڈی (سرسلہ)، پونم پربھاکر (کریم نگر)، ڈی سریدھر بابو (پداپلی)، ٹی جیون ریڈی (جگتیال)، محمد علی شبیر (کاماریڈی)، ٹی سدرشن ریڈی (نظام آباد)، اے مہیشور ریڈی (نرمل)، شریمتی جی سجاتا (عادل آباد)، کے پریم ساگر راؤ (منچریال) اور ڈاکٹر پی ہریش (آصف آباد) شامل ہیں۔