مرکز کی جانب سے بعض ریاستوں میں نرمی، تلنگانہ میں مرکزی احکامات کا اطلاق نہیں

,

   

حیدرآباد:مرکزی حکومت کی جانب سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران بعض دکانات کھولنے کی مشروط اجاز ت دے رہی ہے لیکن تلنگانہ ریاست میں اس ہدایت پر عمل نہیں کیا جائے گا۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے تک ریاست میں کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں دی جائے گی اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

وا ضح رہے کہ ریاستی کابینہ نے پہلے ہی فیصلہ لیا تھا کہ لاک ڈاؤن میں سختی سے جاری رہے گا اور ریاست میں لاک ڈاؤن کی مدت 7 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مرکز نے جمعہ کی شب ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بستیوں میں موجود بعض دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔ شاپنگ مالس او ربازاریں‘ شراب‘ حجام کی دکان و بیوٹی پارلرس‘ ہوٹل اور ریسٹورینٹ نہیں کھولے جائیں گے۔ اسی طرح ہاٹ اسپاٹس و کنٹینمنٹ زونس میں کوئی دکان نہیں کھولی جائے گی۔