مرکز کی جانب سے پیش کردہ این سی ٹی بل ہے غیر آئینی،عام آدمی پارٹی کا سڑک پر اترنے کا اعلان

,

   

Ferty9 Clinic

دارالحکومت دہلی میں حکمرانی کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے پیر کو لوک سبھا میں پیش کردہ ترمیمی بل پر دہلی کے اروند کیجریوال حکومت نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کیجریوال حکومت کا کہنا ہے کہ مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس بل کے ذریعے دارالحکومت دہلی میں بیک ڈور حکومت چلانے کی کوشش کر رہی ہےلہذا یہ بل غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے جس کی مخالفت عام آدمی پارٹی سڑک سے لیکر پارلیمنٹ تک مخالفت کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ شری کشن ریڈی نے پیر کو لوک سبھا میں قومی دارالحکومت دہلی (ترمیمی) بل’ (این سی ٹی بل) 2021 کو متعارف کرایا۔