مرکز کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا آج سے ملک گیر جن جاگرن ابھیان

   

رانچی: کانگریس پارٹی کی جانب سے بڑھتی مہنگائی ،بے روزگاری بدعنوانی، گرتی معیشت اور مرکزی حکومت کی دیگر عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف 14 نومبر کو ملک گیر سطح پر جن جاگرن ابھیان کی شروعات نکڑ ناٹک سے کی جائے گی ۔ ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی جینتی کے موقع پر کل 14 نومبر کو باپو واٹیکا میں پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ناٹک گروپ کے اداکاروں کے ذریعہ صبح ساڑھے دس بجے آسمان چھوتی مہنگائی کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ نکڑ ناٹک کے ذریعہ سماجی حالات اور صورت حال سے پیدا مسائل کو گلی، سڑک،چوراہوں اور دیگر سماجی مقامات پر عوام تک مسائل کو پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ڈیزل پٹرول ،رسوئی گیس،سی این جی ،کھانے کا تیل، دال آٹا اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں ہوئے غیر معمولی اضافے کے سلسلے میں لوگوں کی آواز کو مضبوط کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کانگریس کے کارکنان رسائی حاصل کریں گے ۔