مرکز کی مزدور دشمن پالیسی کیخلاف چہارشنبہ کو ٹریڈ یونینوں کی ہڑتال

   

حیدرآباد ۔ 5 ؍ جنوری (این ایس ایس) انڈین جرنلسٹ یونین (آئی جی یو) نے مرکز کے مبینہ یکطرفہ لیبر قانون اصلاحات ‘ مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف مرکزی اور آزاد ٹریڈ یونینوں کی طرف سے 8 ؍ جنوری کو کی جانے والی ملک گیر عام ہڑتال کی بھرپور تائید اور یگانگت کا اظہار کیا ہے ۔ آئی جے یو کے صدر کے سرینواس ریڈی اور جنرل سکریٹری بلویندر سنگھ جموں نے کہا کہ ملک بھر کے ورکنگ جرنلٹس ورکنگ جرنلسٹس اور دیگر اخباری ملازمین سے متعلق 1955 کے قانون کی متوفی کی بھر سخت مذمت کی۔ قومی ہڑتال کی تائید و یگانگت کے اظہار کے لئے 8 ؍ جنوری کو تلنگانہ میں دھرنا منظم کئے جائیں گے اور احتجاج کیا جائیگا۔