بلقیس بانو کیس میں سینئر وکیل رشی ملہوترا کا سنسنی خیز بیان
نئی دہلی :بلقیس بانوں معاملہ میں قصور وار ٹھہرائے گئے 11 مجرمین کی جلدی رہائی کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اب سپریم کورٹ کے سینئر وکیل رشی ملہوترا نے ایک ڈجیٹل نیوز پلیٹ فارم پر بحث کے دوران کہا ہے کہ مرکز کی منظوری کے بعد ہی ان مجرمین کی جلد رہائی ہوئی ہے۔ میڈیا کے مطابق رشی ملہوترا نے ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ’موجو اسٹوری‘ پر ایک بحث کے دوران اعتراف کیا ہے کہ مرکز کی وجہ سے ان 11 مجرمین کی جلدی رہائی ہوئی ہے۔ رشی ملہوترا جو ان 11 مجرمین کی سپریم کورٹ میں نمائندگی کر رہے تھے، انہوں کہا کہ مرکز نے گجرات حکومت کی استثنیٰ کی پالیسی کے مطابق اپنی رضامندی دی تھی اور اسی کے تحت ان 11 مجرمین کو 15 سال سے زائد جیل کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ رشہی ملہوترا یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے کہا کہ ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے اور وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کہہ رہے ہیں کہ قانون کے تحت مرکز کی رضامندی لی گئی تھی۔