مرکز کی پرم بیر سنگھ کے خلاف کارروائی شروع :وزیر داخلہ

   

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے چہارشنبہ کو ریاستی اسمبلی کو مطلع کیا کہ مرکزی حکومت نے معطل آئی پی ایس افسر پرم بیر سنگھ کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ سنگھ کو اس ماہ کے شروع میں معطل کر دیا گیا تھا جب ان کے خلاف ممبئی اور تھانے میں ہفتہ وصولی کے متعدد معاملات درج کئے گئے تھے سنگھ ممبئی کے پولیس کمشنر کے عہدے پر فائز تھے انہوں نے اس وقت کے ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا تھا۔